تحریک انصاف کی خواتین نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

تحریک انصاف کی خواتین نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

لاہور(خبرنگار ) پاکستا ن تحریک انصاف کی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میںآپا صادقہ صاحب داد خان ، روبےنہ اعجاز، نصرت بخاری، صباءبےگم ، رمشا ءبی بی ، بشری خانم و دےگرخو ا تےن کے ہمراہ انارکلی بم دھما کے کے زخمیوں کی میو ہسپتال میں عےاد ت کی اورچےئر مین عمران خان کی جانب سے پھو لوں کے گلدستے پیش کےے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیو ں کوجلد از جلد صحت ےاب کرے گزشتہ روز میو ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر سیمی بخاری نے زخمےو ں کی عےاد ت کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو تحفظ دےنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ، دہشت گردی کے واقعات میںکمی ہونے کی بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہو ں نے کہا کہ حکمر انو ں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھو ڑا ہوا ہے ، پرانی انارکلی میں دہشت گردی کے واقعہ کا دوبارہ رونما ہونا حکمرانوں ، انتظامیہ اور سیکو رٹی اداروں کی ناکامی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہو ں نے کہا کہ حکمر انو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ےقینی بنائےں اگر وہ اےسے نہیں کرسکتے تو اُنہیں اقتدار میں بےٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4