بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانا بہتر ہے،ثمینہ خالد گھرکی

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانا بہتر ہے،ثمینہ خالد گھرکی

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے عام آدمی کو سہولت دینے کی بجائے مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے چار ماہ مکمل گزرنے کے باوجود عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی کام نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ نیب چیئرمین کی تقرری میں پیپلز پارٹی نے حکومتی نامزدگی کو تسلیم کر کے بڑی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور اتفاق رائے کی سیاست کو فروغ دیا انھوں نے کہا کہ 2008کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا ،پی پی پی حکومت کے پانچ سال مکمل کرنااور صدر آصف زرداری کا پانچ سال پورے کر کے اقتدار منتقل کرنا پاکستان کی تاریخ کے اہم واقعات ہیںانہوں نے کہا کہ سوئس حکام کا آصف علی زرداری کے کیسز نہ کھولنے کا فیصلہ درست ہے عام انتخابات میں بھی دھاندلی منظرِ عام پر آ چکی ہے یہ صرف این اے 256 کا نہیں ، پورے ملک کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4