سمندر میں پھنسنے والے ماہی بحفاظت ساحل پر پہنچ گئے

سمندر میں پھنسنے والے ماہی بحفاظت ساحل پر پہنچ گئے
سمندر میں پھنسنے والے ماہی بحفاظت ساحل پر پہنچ گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) منوڑا کے قریب سمندر میں پھنس جانے والی کشتی اور اس میں سوار تمام 12 ماہی گیر بحفاظت ساحل پر پہنچ گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق منوڑہ کے قریب سمندرکے گہرے پانی میں پھنسنے والی کشتی میں سوار ماہی گیر وں نے بتایاکہ ان کی کشتی اور اس میں سوار 12 ماہی گیر بحفاظت ابراہیم حیدری کے ساحل پر پہنچ گئے ،رات گئے ماہی گیروں کی یہ کشتی منوڑہ کے قریب انجن کی خرابی کے باعث گہرے سمندر میں پھنس گئی تھی تاہم ایک مسافر بردار کشتی ان کی مدد کے لئے پہنچی جس نے رسے کی مدد سے متاثرہ کشتی اور اس میں سوار 12 ماہی گیروں کوابراہیم حیدری کے ساحل پر پہنچادیا۔ ماہی گیروں کا کہناتھاکہ اطلاع کے باوجود کوئی ادارہ امداد کے لیے نہ پہنچا۔

مزید : کراچی