ملالہ کی امریکی صدراوباماسے ملاقات، ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار

ملالہ کی امریکی صدراوباماسے ملاقات، ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار
ملالہ کی امریکی صدراوباماسے ملاقات، ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امریکی صدربارک اوباما سے ملاقات کی ہے جس دوران ملالہ نے ملک کے قبائلی علاقوں میں ہونیوالے ڈرون حملوں پر تشویش کااظہارکیا۔امریکی صدر سے ملاقات میں ملالہ کے والد ضیاءالدین یوسف زئی، مشیل اوباما اور ان کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔ ملالہ نے پاکستان میں ڈرون حملوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں میں معصوم جانیں ضائع ہوتی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوتا ہے۔ملالہ نے خیبرپختونخواہ ،فاٹااورسوات میں یوایس ایڈکی تعلیمی اورترقیاتی منصوبوں کوسراہا۔

مزید :

قومی -