بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی گولہ باری سے بچہ جاں بحق

بھارتی فوج کی طرف سے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی گولہ باری سے بچہ جاں ...

           کوٹلی(این این آئی) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ¾ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ¾ واقعہ کے بعد علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا ¾ لوگوںنے نقل مکانی شروع کر دی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی پہلی خلاف ورزی گوئی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کرکے کی جس سے 14 سالہ کاشف ولد مصطفی ساکنہ سنجوٹ کٹھارجاں بحق ہوگیا جبکہ کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولا باری اور اشتعال انگیزی سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا دونوں بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوج رات سے نکیال سیکٹر کے علاقوں دیری ، لنجوٹ، دبسی اور نخنال میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولا باری کررہی ہے جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی واضح رہے کہ پاکستان کے بار بار کے احتجاج کے باوجود بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز نہیں آرہی اور اس میں اب تک کئی فوجی جوان شہید اور شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول