عیدالاضحی پردہشت گردی کا خدشہ ہے، خفیہ ادارے کی رپورٹ

عیدالاضحی پردہشت گردی کا خدشہ ہے، خفیہ ادارے کی رپورٹ

                                    ٍلاہور(وقائع نگار خصوصی) خفیہ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ عید الاضحی پر دہشت گردی کا خدشہ ہے ایک عورت سمیت سات دہشت گرد پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں عورت نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے تاہم وہ دہشت گردی کے وقت برقعہ کی بجائے چادر میں ملبوس ہوسکتی ہے پولیس کو بھی الرٹ کرنے کے لئے کہاگیا اور مزید سخت انتظامات کرنے ہوںگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ملک کے چار شہروں میں دھماکوں کے بعد مزید دھماکے بھی ہوسکتے ہیں ان کریکر دھماکے، ٹائم ڈیوائس اور خودکش بھی ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ لاہور ، راولپنڈی، شیخوپورہ، ملتان، قصور میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے روز نمازعید کے اجتماعات، خصوصی طور پر کھلے مقامات پر عید اجتماعات، مساجدیں دہشت گردی ہوسکتی ہے۔

دہشت گردی کا خطرہ

مزید : صفحہ اول