ملالہ یوسفزئی کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی بھی قابل فخر ہے، عمران خان، الطاف حسین

ملالہ یوسفزئی کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی بھی قابل فخر ہے، عمران خان، الطاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ملالہ یوسفزئی کی نوبل ایوارڈ کے لیے نامزدگی کو بھی پاکستان کے لیے قابل فخر قراردیاہے ۔ الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ تعلیم یافتہ قوم ، تعلیم یافتہ پاکستان ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ، ملالہ نے خوف ودہشتگردی کے ماحول میں تعلیم کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ، پاکستان انتہاپسندوں کانہیں بلکہ امن پسندوں کا ملک ہے جس کو ملالہ نے ثابت کیا۔عمران خان نے اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نامزدگی بھی فخر کی بات ہے ، ایوارڈ نہ ملناافسوس کی بات ہے ۔
ملالہ

مزید :

صفحہ اول -