ملالہ یوسفزئی پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں، نوازشریف
اسلام آباد (این این آئی ) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ملالہ یوسفزئی نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہیں وزیراعظم نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر پوری قوم کو بجاطورپر فخر ہے۔