بھارت پاکستانی برآمدات کی راہ میں رکاوٹیں دو ر کرے، پاکستانی ہائی کمشنر

بھارت پاکستانی برآمدات کی راہ میں رکاوٹیں دو ر کرے، پاکستانی ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                             نئی دہلی(این این آئی)پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی بر آمدات کی راہ میں رکاوٹیں دور کرے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہاکہ بھارت پاکستانی بر آمدات کی راہ میں رکاوٹیں دور کرے انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے عوام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں وزیر اعظم نواز شریف بھی پاکستان کے اچھے تعلقات چاہتے ہیں تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک کی تاجربرادری کو فائدہ ہوگا واضح رہے کہ پاکستانی وفد فیڈریشن ایف انڈین چیمبرز ایف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدارون اور ارکان سے ملاقاتیں کریگا۔ وفد کے ارکان کی کنفیڈریشن ایف انڈین انڈسٹریز سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔
سلمان بشیر

مزید :

صفحہ آخر -