وہاڑی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب سے بڑا کیمپس قائم کر دیا گیا

وہاڑی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب سے بڑا کیمپس قائم کر دیا گیا

                لاہور (خبر نگار) حکومت پنجاب نے 100ملین روپے کے فنڈز سے تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا سب کیمپس قائم کیا ہے جس سے زرعی تعلیم کے فروض کے ساتھ کاشتکاروں تک جدید زرعی ٹیکنالوجی منتقلی میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 38 ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زراعت نے سینیٹ اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ حکومت پنجاب سولر انرجی اور بائیو گیس کے فروض کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ جس سے انرجی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔ سبزیات اور باغات میں پوسٹ ہار ویسٹ نقصانات کو کم کر کے پیداور میں دس گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے´

مزید : صفحہ آخر