ہم میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے

ہم میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور(خصوصی رپورٹ) ہم خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کررہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جدو جہد کررہے ہیں۔ بجلی کے بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا جس سے صنعت اور زراعت ترقی کرے گی اور غریب لوگوں کے لئے روز گار کے دروازے کھل جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 130 کے ممبر پنجاب اسمبلی محمد آصف باجوہ نے پاکستان فورم میں کیا۔ انہوں نے مختلف پلیٹ فارموں سے اپنی جدو جہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ2003ءمیں ڈسکہ بار ایسوسی ایشن جنرل سیکرٹری اور 2011ءمیں صدر منتخب ہوئے تھے۔2002،2005 اور 2006ءمیں ان کا ڈسکہ سول کلب کے جنرل سیکرٹری کے طور پر انتخاب ہوا۔ اسی کلب کے 2008ءمیں نائب صدر منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ انہیں 2012 اور 2013ءمیں سمال انڈسٹریز ڈسکہ چیمبرز کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حلقہ میں تعلیم کی بہتری کے لئے جو گرلز پرائمری سکول ہیں ان کو اپ گریڈ کرایا جائے گا اورگرلز ہائی سکول میں انٹر میڈیٹ کلازسز کا اجراءبھی کروانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز کالج میں اسلامیات اور انگریزی کے طلبہ کے داخلہ کا کوٹہ ڈبل کرائیں گے اور دیگر مضامین میں بھی ایم اے کی کلازسز شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوٹھیاں گرلز سکول کے لئے 85 لاکھ اور مسلمانیاں گرلز سکول کے لئے 15 لاکھ کی رقم کا اجراءہوچکا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے کئی ارو منصوبے عنقریب بھی شروع ہوجائیں گے۔ امن و امان کے بارے ایک سوال کے جواب میں محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی قرار داد کے مطابق طالبان سے مزید مذاکرات جلد ہوں گے اور ہم دہشت گردی پر قابو پا لیں گے۔ اس عمل سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور پاکستان عالمی نقشے پرا یک امن پسند قوم کے طور پر متعارف ہوں گے۔
آصف باجوہ

مزید :

صفحہ آخر -