ٹرانسفارمرز چوری کیس، ایف آئی اے کا 14 ایس ڈی اوز سے تحقیقات کا فیصلہ

ٹرانسفارمرز چوری کیس، ایف آئی اے کا 14 ایس ڈی اوز سے تحقیقات کا فیصلہ

                             لاہور(کامرس رپورٹر)ایف ائی اے لاہور نے لیسکو کے 108 ٹرانسفارمرز چوری کے کیس میں مختلف سب ڈویژنوں کے 14 ایس ڈی اوز کو شامل تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹرانسفارمرز کی چوری میں افسران کے ملوث ہونے کے انکشاف پر شامل تحقیقات کیا جا رہا ہے ۔ ایس ڈی اوز کو پیر کو طلب کیا گیا ہے ۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق جن ایس ڈی اوز کو شامل تحقیقات کیا جا رہا ہے ان میں ایس ڈی او جی ٹی روڈ محمد اشفاق ، ایس ڈی او بند روڈ رانا اقبال ، ایس ڈی او شاہدرہ شاہد چھٹہ ، ایس ڈی او بلال گنج محمد ریاض ، ایس ڈی او دہلی گیٹ عبدالخالق ، ایس ڈی او امین پارک احسان اللہ ، ایس ڈی او سلطان پورہ شاہد نذیر ، ایس ڈی او کریم پارک عثمان اعجاز ، ایس ڈی او بھاٹی محمد سراج ، ایس ڈی او جیا موسی محمد فیاض ، ایس ڈی او ساندہ شاہد ملک ، ایس ڈی او کینال پارک نصیر شاہ ، ایس ڈی او پریم نگر جاوید اقبال اور ایس ڈی او گلشن راوی چودھری صدیق شامل ہیں ۔

ٹرانسفارمرز چوری کیس

مزید : صفحہ آخر