ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے قیام کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے قیام کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر

                لاہور(نامہ نگارخصوصی)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے قیام کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنماﺅں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیوں میں منتخب نمائندوں کی بجائے(ن)لیگ کے ناکام نمائندوں کو شامل کی گیاہے اور انہیں بھاری فنڈذ بھی دیئے جا رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کرانا ہے۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ان کمیٹیوں کے قیام کوکالعدم قرار دے ۔

مزید : صفحہ آخر