پنجاب میں سرکاری ملازمین کا صرف 3عید تعطیلات پر شدید احتجاج

پنجاب میں سرکاری ملازمین کا صرف 3عید تعطیلات پر شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                        لاہور(خبرنگار ) سرکاری ملازمین نے عیدالاضحی کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعرات تک صرف تین تعطیلات کا اعلان کرنے پر شدید احتجاج کیاہے اور کہاہے کہ 15 سے 17 اکتوبر تک صرف تین تعطیلات کے دوران مختلف صوبوں اور شہروں میں بسلسلہ ملازمت ، روزگار ، تعلیم مقیم افراد کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے صرف ایک دن دستیاب ہو سکے گا لہٰذاانہوںنے عید کی تعطیلات میں مزید کم از کم ایک روز اضافہ کا مطالبہ کیاہے ۔سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے میڈیاکو بتایاکہ حکومت کی جانب سے منگل سے جمعرات تک عیدالاضحی کی تین تعطیلات کااعلان کیاگیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ جو ملازمین بسلسلہ ملازمت ، روزگار ، تعلیم وغیرہ دوسرے صوبوں اوردور دراز شہروں میں مقیم ہیں وہ 14 اکتوبربروز پیر کو ورکنگ ڈے ہونے کے باعث 15اکتوبر بروز منگل کو تمام دن سفر کرکے اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے جبکہ 16اکتوبر بروز بدھ کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہو گی مگر اس سے اگلے ہی دن ٹرو کے روز 17اکتوبر بروز جمعرات کو انہیں واپسی کیلئے رخت سفر باندھنا ہوگا کیونکہ 18اکتوبر بروز جمعہ کو پھر ورکنگ ڈے رکھاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومتی اقدام سے دور دراز سے سفر کرکے آنے اور جانے والوںکو عید کی خوشیاں اپنے آباﺅ اجداد ، عزیز واقارب اور پیاروں کے سنگ منانے کیلئے صرف بدھ کادن دستیاب ہو گا جو سراسر زیادتی کے مترادف اقدام ہے۔ انہوںنے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر عید الاضحی کی تعطیلات میں کم از کم 18اکتوبر بروز جمعہ کو ایک روز کے اضافہ کا اعلان کریں تاکہ دور دراز کاسفر کرکے آنیوالے افراد خصوصاً سرکاری ملازمین و طالب علم عید اور ٹرو کی خوشیاں اپنے آبائی گھروں میں مناکر پر سکون طریقے سے واپس لوٹ سکیں۔

مزید :

صفحہ آخر -