دھماکے طالبان سے مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے، احمد لدھیانوی

دھماکے طالبان سے مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے، احمد لدھیانوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            لاہور ( سٹاف رپورٹر)امریکہ نے اتحادی ہونے پر پاکستان کو بند گلی میں دھکیل دیا،حکومت طالبان سے مذاکرات چاہتی ہے لیکن امریکہ کی ناراضی آڑے آرہی ہے،عالمی انصاف کا علمبردار پاکستان کی آزادی اور خود مختاری کی دھجیاں بکھیر رہاہے،حالیہ دھماکے مذاکرات ناکام بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں،حکومت امریکی مفادات کے بجائے قومی و ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کیا انہوںنے کہاکہ ڈکٹیٹر کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان بندگلی میں کھڑاہے،پاکستان نے امریکی جنگ میں فرنٹ لائن کا کرداد ادا کرکے پرائی جنگ کو اپنے ہی گھر میں بند کرلیا ہے،امریکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ملک کی آزادی و خودمختاری کی دھجیاں بکھیر رہاہے ،وہی ڈرون حملے ملک کے قیام امن میں رکاوٹ بن چکے ہیں،دہشت گردی نے ملک کی معیشت کو تباہ اور قوم کو بھوک و افلاس کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور کردیاہے،جبکہ ہمارے حکمران امریکی مفادات سے پہلوتہی اختیارکرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں،جس کی وجہ سے ملک کی ہر گلی میں ریمنڈ ڈیوس جیسے دہشت گرد پہنچ چکے ہیں،علامہ لدھیانوی نے کہاکہ اسلام لڑکیوں کو تعلیم سے نہیں روکتا،آج دینی مدارس میں لاکھوں طالبات تعلیمی زیور سے مستفید ہورہی ہے ،ایک طرف ملالہ کو لے کر پاکستان کو پوری دنیا میں دہشت کی علامت بنایا جارہاہے جبکہ دوسری جانب پڑھی لکھی خاتون عافیہ صدیقی امریکہ کے عقوبت خانوں میں درندوں کے مظالم برداشت کررہی ہے،اس پر ہونے والے مظالم سے تاریخ شرمسار ہے،آج جسے امریکہ پسند کرے وہ دنیا کی ہیرو جسے امریکہ ناپسند کرے وہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت ناک قراردی جاتی ہے۔
احمد لدھیانوی

مزید :

صفحہ آخر -