پرویز الٰہی سے سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان عابد اشرف جوتانہ کی ملاقات

پرویز الٰہی سے سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان عابد اشرف جوتانہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے گذشتہ روز سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان عابد اشرف جوتانہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے عابد اشرف جوتانہ کو جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب جبکہ ان کے بھائی چودھری اسماعیل جوتانہ کو جنرل سیکرٹری ضلع جہلم نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین، نائب صدر محمد بشارت راجہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -