چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ، حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر ہے: عمران خان

چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ، حکومت آئی ایم ایف ...
چیئرمین نیب کی تقرری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ، حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر ہے: عمران خان

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیوروکے چیئرمین کا تقرر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مک مکا ہے اب ملک میں کسی کا احتساب نہیں ہوگااور قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں روزانہ چار ہزار ارب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،چیئرمین نیب کی تقرری کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیتیں ہیں اگر ہم اپنا نظام درست کردیں تو اس ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بجلی کی چوری ختم کرنے کے بجائے کرپشن اور مہنگائی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگوں کا معاشی قتل ہورہا ہے، یہاں کینسر کا علاج ڈسپرین کی گولی سے کیا جارہا ہے۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں