سندھ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی

سندھ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی

                            کراچی (خصوصی رپورٹ) حکومت سندھ کی جانب سے غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت آج ختم جائے گی۔ کراچی میں اب تک صرف پانچ ہتھیار ہی جمع ہوسکے۔ حکومت سندھ کی جانب غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہلت آج ختم ہو رہی ہے جس پر غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے مبینہ ہزاروں شہریوں میں سے صرف 5ا فراد ہی جمع کرسکے۔ پولیس حکام نے شہریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں شاباشی دی اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔غیرقانونی ہتھیار وں کو کاغذی کارروائی کے بعد سرکاری مال خانے میں جمع کرایا جائے گا۔غیرقانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم میں پولیس پرلوگوں کے اعتماد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 15 روزہ مہم کے دوران 5شہری ہی غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے تھانے پہنچے۔

مزید : صفحہ آخر