وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے 700ٹن امدادی سامان زلزلہ متاثرین تک پہنچایا

وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے 700ٹن امدادی سامان زلزلہ متاثرین تک پہنچایا

                                    لاہور(خبرنگار )صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی اموررانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے زلزلے کے بعد سے زلزلہ زدہ علاقوں میں مصیبت زدہ بلوچ بھائیوں کی بحالی کے کام میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے زلزلے کے فوری بعد اس ہیلی کاپٹر میں بلوچستان کے علاقے آوار ان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اس ہیلی کاپٹر کو بحالی کی سرگرمیوں کے لئے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر روزانہ تقریبا دس گھنٹے پرواز کرتا ہے اور اس کے ذریعے اب تک 700 ٹن کے قریب امدادی سامان زلزلہ زدگان تک پہنچایا جا چکا ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف امدادی سامان ہی نہیں بھیجا جارہا ہے بلکہ اسے زلزلہ زدہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں میں مددگار آرمی وسول ڈاکٹروں،انجینئروں اور دوسرے افراد کی نقل وحمل کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر