”سوشل نیٹ ورکنگ پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں“

”سوشل نیٹ ورکنگ پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں“
”سوشل نیٹ ورکنگ پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں“

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ سوشل نیٹ ورک پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر سوشل نیٹ ورک پر پابندی کے خلاف ہیں، موبائل یا سوشل نیٹ ورک پر پابندی سے عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے سوشل نیٹ ورک پر پابندی سے متعلق خط کا جواب آئندہ چند روز میں دے دیاجائے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورک بند کرنے کی خبریں درست نہیں جبکہ تاحال پی ٹی اے کوبھی سوشل نیٹ ورک کی بندش سے متعلق کوئی ہدایات نہیں ملیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس