وانامیں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ، دواہلکار شہید

وانامیں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ، دواہلکار شہید
وانامیں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ، دواہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) وانا میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں دوسیکیورٹی اہلکار شہید اور تین شہریوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔وانا میں ڈگری کالج کے نزدیک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا قافلہ وانا میں ہیڈ کوارٹر واپس آ رہا تھا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے باوجود شدت پسندوں کی جانب سے فوج اور سیکیورٹی فورسز کو مستقل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

وزیرستان -