مشرقی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ ، دواہلکاروں سمیت 10افرادہلاک

مشرقی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ ، دواہلکاروں سمیت ...
مشرقی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرپر خودکش حملہ ، دواہلکاروں سمیت 10افرادہلاک

  

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افغانستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک اورآٹھ زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈکوارٹر سے ٹکرا دی۔حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی طورپر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید : بین الاقوامی