غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت

غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت
غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدرپرویز مشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق فوجی صدر کی جانب سے درخواست ضمانت الیاس صدیقی ایڈووکیٹ کی طرف سے سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔ درخواست ضمانت کی سماعت 18اکتوبرکو ہوگی جس کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔یادرہے کہ دیگر تمام مقدمات میں ضمانتیں ہونے کے بعد پرویز مشرف کو غازی عبدالرشید قتل کیس میں گرفتار کرلیاگیاتھا جس کی گرفتاری 10اکتوبرکو ڈالی گئی ۔

مزید :

اسلام آباد -