شمسی توانائی کے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے کاافتتاح

شمسی توانائی کے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے کاافتتاح
شمسی توانائی کے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے کاافتتاح

  

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) شمسی توانائی سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے کا افتتاح کردیاگیاہے ۔ چولستان میں قائداعظم سولر انرجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ ن لیگ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے عملی طورپراقدامات کررہی ہے، جنوبی پنجاب میں 200 ارب کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا  پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی چیمپئن ہے، شمسی توانائی کے منصوبے سے ملک میں جاری توانائی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی اور سستی بجلی پیداہوگی۔

مزید : بزنس