کرک میں فائرنگ سے مقامی صحافی ایوب خٹک جاں بحق
کرک(مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ایوب خٹک جاں بحق ہوگئے۔کرک کے علاقے تخت نصرتی میں مقامی صحافی ایوب خٹک کوان کے گھرکے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔ مقتول کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔