سندھ میں غیرحاضرڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 40معطل

سندھ میں غیرحاضرڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 40معطل
سندھ میں غیرحاضرڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاﺅن ، 40معطل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں غیر حاضرڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیاجس دوران انکشاف ہواکہ ہرضلع کے 20فیصدڈاکٹر غیرحاضررہتے ہیں ۔ صوبائی سیکریٹری صحت کے مطابق سندھ میں ہسپتالوں میں غیر حاضررہنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں نواب شاہ ، سکھر، ٹھٹھہ اور خیرپور میں کیاگیاجس دوران 181ڈاکٹروں کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 40ڈاکٹروں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد معطل کردیاگیا۔سیکریٹری صحت نے بتایاکہ سندھ کے ہرضلع کے 20فیصدڈاکٹرغیرحاضررہتے ہیں ۔

مزید : تعلیم و صحت