مولانا فضل الرحمان کی حامد کرزئی سے خفیہ ملاقات، جان کیری کی کابل میں خاموش آمد

مولانا فضل الرحمان کی حامد کرزئی سے خفیہ ملاقات، جان کیری کی کابل میں خاموش ...
مولانا فضل الرحمان کی حامد کرزئی سے خفیہ ملاقات، جان کیری کی کابل میں خاموش آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خفیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انہوں نے افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان کے افغانستان کے خفیہ دورے کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی اچانک کابل پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا دورہ افغانستان خفیہ رکھا گیا تھا اور پاکستان میں میڈیا کو یہ کہا گیا کہ مولانا کا دورہ افغانستان منسوخ ہو گیا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان، گل نصیب خان، جان محمد اچکزئی اور عبدالواسع کے ساتھ گزشتہ روز پہلے دبئی گئے جہاں سے وہ کابل پہنچ گئے۔ افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات تک افغانستان میں بھی میڈیا کو مولانا کی ”آمد“ کا علم نہیں تھا۔ افغان صدارتی محل سے پشتو زبان میں جاری کئے گئے بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور حامد رکزئی کی ملاقات ظہرانے پر ہوئی جس میں دونوں نے پاک، افغان دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون، دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جبکہ جے یو آئی کے ترجمان جان محمد اچکزئی کے مطابق مولانا کا دورہ کابل، افغانستان میں امن کے قیام کو مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ایک اہم رہنماءنے بتایا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمان جیسی شخصیت سے امید نہیں تھی کہ وہ ایک ایسے وقت میں حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے جب غیر ملکی افواج افغانستان سے نکل رہی ہیں ان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان پر طالبان نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال جب قطر میں امریکی حکام کے طالبان کے ساتھ مذاکرات چل رہے تھے، مولانافضل الرحمان بھی قطر پہنچے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -