آج ملک میں آئین کی بالادستی ہے، 12 اکتوبر کے اثرات آج بھی محسوس ہو رہے ہیں: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

آج ملک میں آئین کی بالادستی ہے، 12 اکتوبر کے اثرات آج بھی محسوس ہو رہے ہیں: چیف ...
آج ملک میں آئین کی بالادستی ہے، 12 اکتوبر کے اثرات آج بھی محسوس ہو رہے ہیں: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر کے اثرات آج بھی محسوس ہو رہے ہیں، فوجی آمر کے اقدام کے نتیجے میں ملک کی ترقی سست روی سے دوچار ہوئی۔ سیالکوٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے کندھوں پر بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں، ایسی فضاءقائم کریں جس میں لوگوں کے مسائل حل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں آئین کی بالادستی ہے اور عوام عدلیہ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں، وکلاءتحریک مقصد آزاد عدلیہ تھا، قانون کی بالادستی کا سہرا وکلاءکو جاتا ہے۔

مزید :

قومی -