طالبان سے اب تک مذاکرات نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے :خورشید شاہ

طالبان سے اب تک مذاکرات نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے :خورشید شاہ
طالبان سے اب تک مذاکرات نہ کرنا حکومت کی کمزوری ہے :خورشید شاہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے دن ہی طالبان سے مذاکرات کرنے کو کہا اگر اب تک ایسا نہیں ہوا تو یہ حکومت کی کمزوری ہے۔ پیپلزپارٹی دور میں پٹرول کی قیمت بڑھنے پر جگا ٹیکس کا کہنے والے چودھری نثار اب کہاں ہیں ؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول ، بجلی اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی انتہا ہو گئی ہے۔ بجلی پر سبسڈی ختم کرنے پر ان کا کہنا تھا ملک ، اتفاق فونڈری نہیں جس کا مقصد صرف نفع کمانا ہو۔ چیئرمین نیب کے نام پر تحریک انصاف کا احتجاج مناسب نہیں ، شاہ محمود قریشی سے دو مرتبہ نام دینے کو کہا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن پر ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مطالبہ ایم کیوایم کا تھا ، اب باتیں کیوں ؟ جنہوں نے جرم کیا انہیں بھگتنا بھی ہو گا۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ضیاءالحق اور پرویز مشرف کے ساتھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ، گو مشرف گو والی سیاست نہیں کرنا چاہتے ، پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید : قومی