پنجاب آئیکون کا ٹائیٹل جیتنا میرا خواب تھا، ثناءذوالفقار
لاہور ( فلم رپورٹر)میوزک مقابلہ پنجاب آئیکون جیتنے والی گلوکارہ ثناءذوالفقارنے بتایاہے کہ پنجاب آئیکون کا ٹائیٹل جیتنا میرے لیئے بہت بڑا خواب تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے اس ٹائیٹل کو جیتنے کے لیئے بہت محنت کی تھی اور اس محنت کا صلہ مجھے اللہ تعالیٰ نے دے ہی دیا۔ثناءذوالفقار نے کہاکہ وہ اب تک راحت فتح علیخان اور ساحر علی بگا کے ساتھ فلموں کے گیت ریکارڈ کروا چکی ہیں اور ابھی حال ہی میں انہوں نے ایک نئی بھارتی پنجابی فلم کے لیئے گیت ریکارڈ کروایا ہے۔جبکہ ساحر علی بگا کے ساتھ انہوں نے ایک ٹی وی سیریل”یہ شادی نہین ہوسکتی“ کا تھیم سعنگ بھی گایا ہے جو بہت زیادہ مقبول ہوسکتا ہے۔ثناءنے مذیدکہاکہ ابھی میوزک کے ساتھ ساتھ وہ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہیں اور ان کی ایک ڈیوٹ البم بھی ریکارڈنگ کے مراحل میں ہے جسے بھارتی کمپنی ٹی سیریز ریلیز کرے گی۔