مختلف ٹیلی فلمز اور کمرشلزمیں کام کررہی ہوں ،اداکارہ و ماڈل ثمرین رانا

مختلف ٹیلی فلمز اور کمرشلزمیں کام کررہی ہوں ،اداکارہ و ماڈل ثمرین رانا

لاہور ( فلم رپورٹر)نووارداداکارہ و ماڈل ثمرین رانا نے بتایاہے کہ وہ ٹی وی سکرین پر ایک بڑی انٹری کرنا چاہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثمرین رانا نے کہاکہ وہ ان دنوں مختلف ٹیلی فلمز اور کمرشلزمیں کام کررہی ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک اچھی کاسٹ اور کہانی کی سیریل میں کام کریں جس میں ان کا کردار اتنا جاندار ہوکہ ہمیشہ کے لیئے ان کی پہچان بن جائے۔ثمرین رانا نے مزیدکہاکہ ایک وقت تھا کہ پاکستانی ڈرامے پوری دنیامیں دیکھے اور پسند کئے جاتے تھے مگر اب غیرملکی ڈراموں کی بھرمار اور مقابلہ بازی نے ڈراموں کا معیار گرادیا ہے ہمارے پروڈیوسرز کو چاہیئے کہ وہ مقابلہ بازی کی بجائے ڈرامے کے معیار اور کاسٹ کی طرف توجہ دیں اور حقیقی طور پر ٹیلنٹڈ اداکاروں کو کاسٹ کریں تو ان کا ڈرامہ ایک مرتبہ پھر پوری دنیامیں نام بنا سکتا ہے۔

مزید : کلچر