ایران سے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کاطریقہ وضع کرنے کی ہدایت

ایران سے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کاطریقہ وضع کرنے کی ہدایت

کراچی ( اکنامک رپورٹر) وزیر خزانہ نے وزارت تجارت کو ایران سے بجلی کے واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی، حکام بھارت اور ترکی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے وزارت تجارت کو ہدایت کی ہے کہ ایران سے بجلی کی درآمد کی ادائیگی جلد از جلد کرنے کے لئے ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے، جو امریکی پابندیوں کی زد میں نہ آتا ہو، جس کے بعد وزار ت تجارت کے حکام نے بھارت اور ترکی کے ماڈل کا بغور جائزہ لینا شروع کر دیا، ترکی ایران سے تیل کی خریداری کے عوض اسے قیمتی دھاتیں فراہم کرتا ہے، جبکہ بھارت مقامی بینک کے ذریعے ادائیگی کرتا ہے، واضح رہے پاکستان ایران سے سرحدی علاقوں کے لئے چوہتر میگاواٹ بجلی درآمد کر رہا ہے، جس کے واجبات دس کروڑ ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید : کامرس