سام سنگ ساتویں پوزیشن پر

سام سنگ ساتویں پوزیشن پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (کامرس رپورٹر)سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈانٹربرانڈزکی سالانہ ”بیسٹ گلوبل برانڈز 2014“ کی رپورٹ میں ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔اس رپورٹ میں سمارٹ فونز، ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اپلائنسزاور میموری ڈیوائسز سمیت دیگر مصنوعات میں تخلیقی مارکیٹنگ اقدامات اورمتواترمارکیٹ قیادت کے ذریعے سام سنگ کے برانڈویلیوکی عالمی نموکا اعتراف کیا گیا ہے۔

 سام سنگ نے 2014 میں 45.5 ارب ڈالرکی برانڈ ویلیوریکارڈکی جوگزشتہ برس کے 39.6 ارب ڈالرسے 15فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح سام سنگ نے اپنے برانڈ ویلیومیں نمایاں اضافہ دکھانے کے تسلسل کو رواں سال بھی جاری رکھا ۔یہ دنیا کی 100 بہترین برانڈزکی طرف سے حاصل کردہ 7.4 فیصد کی اوسط شرح نمو سے دوگنا زیادہ ہے۔سام سنگ نے دو سال سے سمارٹ فون کی مارکیٹ میں بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جس میں بڑا حصہ گلیکسی S اورNote سیریز کے علاوہ سام سنگ گیئر اورسام سنگ گیئرVR جیسے ویئرایبل ڈیوائسزکی مارکیٹ میں لانچنگ ہے۔ ٹیلی وثرن مارکیٹ میں سام سنگ نے پہلے خم دار ٹی وی کے تعارف سے اپنی عالمی صنعت کی قیادت میں توسیع کومنظم کیا۔اس کے علاوہ میموری بزنس میں سام سنگ نے بڑی کامیابی سے گزشتہ 21 سال سے اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ سا سنگ الیکٹرانکس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر ایس پی کم نے کہا ہے کہ ہم جدید خیالات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک موثربرانڈ بننے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ نئے تجربات سے لوگوں کی زندگی کوآرام دہ بنا سکیں۔سا م سنگ 2009 میں پہلی بارٹاپ ٹونٹی انٹربرانڈ گلوبل برانڈ کی فہرست میں شامل ہوئی اورصرف تین سال کے بعد 2012 میں ٹاپ 10 برانڈز میںاپنی جگہ بنالی۔
 

مزید :

کامرس -