روس اور متحدہ عرب امارات نے قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر غور شروع کر دیا

روس اور متحدہ عرب امارات نے قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر غور شروع کر دیا

ماسکو (اے پی پی) روس اور متحدہ عرب امارات قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کے منصوبے کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ اس امر کا اظہار روس کے وزیر برائے صنعت و تجارت ڈینیس مانتوروو اور عرب امارات کے وزیر برائے امور خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے روس امارات بین الحکومتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔مانتوروو نے کہا کہ یہ معاملہ عملی طور پر پہلے اٹھایا گیا تھا تاہماس پر دونوں جانب کے ماہرین کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا کہ درہم ڈالر سے بندھا ہو نے کی وجہ سے قومی کرنسیوں میں تجارت کا سوال مشکل سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب امارات میں سبھی فریقین روس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں اور اگر سیاسی خواہش ہو تو مشکل تکنیکی معاملات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس