پاکستان اور امریکہ کاباہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ کاباہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(اے این این) پاکستان اور امریکہ نے اقتصادی ترقی،توانائی کے بحران اور عالمی مالیاتی اداروں سے ڈیل کے معاملے میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری ولیم جے برن کررہے تھے، اجلاس میں طے پایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا،اجلاس میں امریکی حکام نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے انرجی سیکٹر میں دی جانے والی سبسڈی کو بتدریج کم کیا ہے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوسکے، پاکستان نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو مزید سازگاربنایاجائے گا، اجلاس میں پاکستانی آم کے امریکی مارکیٹ تک رسائی کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

مزید : کامرس