یونائیٹڈ فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی میں ایجنڈا آئٹمز اکثریت سے منظور

یونائیٹڈ فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی میں ایجنڈا آئٹمز اکثریت سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار)یونائیٹڈ بزنس فورم نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تمام ایجنڈا آئٹمز اکثریت رائے سے منظور کروالی ہیں۔ ووٹنگ کروانے پر مخالف گروپ صرف پانچ ووٹ حاصل کرسکا۔ اجلاس کی صدارت یونائیٹڈ بزنس فورم کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کی جبکہ صنعتکاروں اور تاجروں کی بہت بڑی تعداد اجلاس میں موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کی تاجر برادری کا نمائندہ سب سے بڑا ادارہ ہے اور کسی کو بھی اس کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو مزید بڑھانا ا±ن کی اوّلین ترجیح ہے اور وہ اس کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ، بجلی و گیس کے سنگین بحران کی وجہ سے صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بہت ب±ری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

جبکہ امن و امان کی صورتحال جلتی پر تیل کا کام کررہی ہے۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی ملک صنعت و تجارت کو ترقی دئیے بغیر معاشی استحکام حاصل نہیں کرسکتا لہذا صنعتی شعبے کے مسائل حل کروانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور آنے والے وقت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -