ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دبئی میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب کر لیں

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دبئی میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی ...

اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ” آٹو مکینیکا مشرق وسطیٰ “ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 20اکتوبر2014ءتک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 2جون 2015ءکو ہوگا جس میں آٹو پارٹس اور سسٹمز ، اسیسزیز اور ٹیوننگ ، ریٹیر اینڈ منٹینس ، سروس اسٹیشن وکارواش ، ٹائر اور بیٹریاں تیار و برآمد وکرنے والے ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔

 نمائش تین روز تک جاری رہنے کے بعد 4جون 2015ءکو اختتام پذیر ہوگی۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مطلوبہ معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس