کھیلوں کے مقابلوں کی معلومات کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل اور چینل ٹین سپورٹس میں معاہدہ

کھیلوں کے مقابلوں کی معلومات کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل اور چینل ٹین ...

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور کھیلوں کے معروف چینل ٹین سپورٹس نے صارفین کو ان کی طلب پر مختلف مقابلوں کی معلومات کی فراہمی کیلئے معاہدہ کیاہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس شراکت داری سے کھیلوں کے مختلف ایونٹس صارفین کو ویڈیو آن ڈیمانڈ (وی او ڈی) سروسز کے ذریعے دکھائے جائیں گے۔

 جس میں پی ٹی سی ایل سمارٹ ٹی وی کی دیگر خصوصیات بھی شامل ہونگی۔

مزید : کامرس