آئی سی سی کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس آج دبئی میں شروع ہوگا

آئی سی سی کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس آج دبئی میں شروع ہوگا

دبئی (آئی اےن پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بورڈ ایگزیکٹیو اجلاس آج آئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی میں شروع ہوگا۔اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیورچرڈسن کریں گے جبکہ آئی سی سی کے رکن ممالک کے بورڈ سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے ۔اجلاس میں بگ تھری کے معاملات آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات سمیت کرکٹ کرپشن کے قوانین میں تبدیلی کے حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی شہریار خان کریں گے۔ اجلاس میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزایافتہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلے کا بھی امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اجلاس کے موقع پر دوسرے بورڈز کے سربرہوں سے ملاقاتےں بھی کرےنگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی