ملک کےلئے مزےد تین سال تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہو ں،شعیب ملک

ملک کےلئے مزےد تین سال تک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہو ں،شعیب ملک

لاہور( افضل افتخار)ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے پر امید ہوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین شعیب ملک نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ تک ٹیم کےلئے کرکٹ کھیلی اور اپنے ملک کےلئے کھیلنے کو ترجیح دی اور میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے کھیل میں عروج و زوال توآتے ہی ہیں لیکن میں گھبرانے والا نہیں ہوں میں اپنی فٹنس کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاﺅنگا انہوں نے کہا کہ میں کل سے زرعی ترقیاتی بنک کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں حصہ لونگن اور اس ایونٹ میں شرکت سے اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں کامیاب ہوجاﺅنگااشعیب ملک نے کہا کہ میں ابھی کم از کم تین سال تک مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہو ں اور قومی ٹیم کےلئے تینوں فارمیٹ میں شمولیت کی خواہش ہے شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم جیتنے کی پوزیشن میں ہے اور کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا پاکستان کے لئے ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور مستقبل میں بھی میری یہ کوشش جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی