جاپان کی جمیکا کے خلاف طویل انتظار بعد کامیابی

جاپان کی جمیکا کے خلاف طویل انتظار بعد کامیابی

ٹوکیو(آن لائن)جاپان نے جمیکا کو دوستانہ فٹ بال میچ میں شکست دے کر نئے کوچ آگئیر کو پہلی فتح کا تحفہ دیا۔جاپان نے جمیکا کے کھلاڑی نیرون نوزورتھی کے اپنی ٹیم کے خلاف گول کے باعث1-0سے شکست دے دی۔رواں سال ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد مستعفی ہونے والے سابق کوچ البرٹو زیشرونی کی جگہ آنے والے نئے کوچ آگیئرے مسلسل ناکامیوں کے بعد بالاخر فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔جاپان کی ٹیم گزشتہ ماہ یوروگوائے کے خلاف 2-0جبکہ وینزویلا کے خلا2-2سے برابر ختم کیا تھا۔

جاپانی ٹیم آج سنگاپور روانہ ہوگی جہاں وہ برازیل سے دوستانہ میچ کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی