ورلڈ سکوائش رینکنگ،شاہد زمان ٹاپ ٹونٹی میں شامل واحد پاکستانی
اسلام آباد(اے پی پی) پاکستانی پلیئر شاہد زمان کی مینز ورلڈ سکوائش ایسوسی ایشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں دو درجے تنزلی ہوئی ہے۔ شاہد ٹاپ ٹونٹی میں شامل واحد پاکستانی ہیں۔ فرانس کے تھیری لنکو بدستور پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ ورلڈ سکوائش ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں فرانس کے سٹار پلیئر تھیری لینکو بدستور سرفہرست ہیں۔ پاکستان کے شاہد زمان دو درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے۔