ڈنمارک بیڈمنٹن چیمپن شپ 14 اکتوبر سے شروع

ڈنمارک بیڈمنٹن چیمپن شپ 14 اکتوبر سے شروع

کوپن ہیگن (سپورٹس ڈےسک) ڈنمارک اوپن سپر سیریز پریمیئر بیڈمنٹن چیمپن شپ 14 اکتوبر سے ڈنمارک میں شروع ہو گی۔ بھارت کی سٹار پلیئر ثائنہ نہوال کو سیونتھ سیڈ رکھا گیا ہے۔ نہوال نے آخری بار 2012ءمیں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ٹاپ مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی