کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے سے آسٹریلوی ٹیم کو کامیابی ملی ٗگلین میکسویل

کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے سے آسٹریلوی ٹیم کو کامیابی ملی ٗگلین میکسویل


دبئی (اے این این ) پاکستان کیخلاف کھیلے جانے والی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے اور مین آف دی میچ کا ایواڈ حاصل کرنے والے گلین میکسول نے کہاہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں کنڈیشنز کے مطابق کھیلا جس سے آسٹریلوی ٹیم کو کامیابی ملی۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس میچ میں صرف ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اس میچ میں کنڈیشنز مختلف تھیں اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے کھیلا اور آسٹریلوی ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا ۔ خیال رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں 81 بالز پر میکسویل نے 9 چوکے اور ایک چھکا ماتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی