پاکستان اور فلسطین کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ آج ہوگا

پاکستان اور فلسطین کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ آج ہوگا


لاہور (اسپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور فلسطین کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا ۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر)احمد یار خان لودھی نے کہاہے کہ فلسطینی ٹیم کے خلاف ہماری ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ہماری خواہش تھی کہ فلسطینی ٹیم پاکستان میں زیادہ میچز کھیلے لیکن ٹیم مصروفیت کی وجہ سے ایک ہی میچ کھیل سکے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شملان المبارک کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف اور ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ہم ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ایشین گیمز میں اگر چین کے خلاف ہم میچ ڈرا کرلیتے تو اگلے راؤنڈ میں پہنچ جاتے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا بہرحال اپنے سے کہیں زیادہ بہتر رینکنگ ٹیموں کے خلاف ہماری کارکردگی بری نہیں تھی۔ فلسطین کے خلاف میچ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔امید ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد اس میچ سے محظوظ ہوگی۔ فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کی خواہش ہے کہ جو بھی ٹیم پاکستان آنا چاہتی ہے اسے خوش آمدید کہیں گے۔

ہماری کوشش ہوگی کہ دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیں اس سے ٹیم کو غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ایکسپوژر ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی