امریکی اسٹرائیکر لنڈن ڈونووین کا ایکواڈور کے خلاف آخری میچ

امریکی اسٹرائیکر لنڈن ڈونووین کا ایکواڈور کے خلاف آخری میچ

نیویارک(آن لائن)امریکی فٹ بال ٹیم کے اسٹڑائیکر لنڈن ڈونووین قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔لنڈن ڈونووین امریکا کی جانب سے کیرئر کا آخری اور157واں میچ ایکواڈور کے خلاف کھیلیں گے۔32سالہ امریکی فٹ بالر نے کلب فٹ بال میں بائر لیورکوسین،سین جوز، جرمن کلب بائین میونخ ،ایورٹن اور لاگلیکسی کی نمائندگی کی۔ ڈونووین نے امریکا کی انڈر17،انڈر20اورانڈر23ٹیم کی نمائندگی کی۔ ڈونووین نے امریکا کی قومی ٹیم کے لیے 157میچ کھیلے اور57گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی