پاکستان کی سری لنکن خواتین ، اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو دورے کی دعوت

پاکستان کی سری لنکن خواتین ، اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو دورے کی دعوت

                                         اسلام آباد، کولمبو(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان کرکٹ کھیلنے والے چار جنوبی ایشیائی ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں سری لنکا گئے ہیں۔دورہ کا مقصد چاروں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور روابط بڑھانا ہے۔کولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے موصول ہونے والے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ شہریار نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر جیاناتھ درماسینا سے ملاقات میں علاقائی و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سری لنکن حکام کو پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے سری لنکا کرکٹ کو بتایا کہ پی سی بی پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بتدریج بحالی پر کام کر رہا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی سربراہ نے سری لنکن خواتین کرکٹ ٹیم، 'اے' ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کو پاکستان دورے کی دعوت بھی دی۔شہریار خان نے دورہ کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے پاکستان کرکٹ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی