’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ کی ٹیم ’’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کی خصوصی قسط میں شریک ہو گی

’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ کی ٹیم ’’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کی خصوصی قسط میں شریک ...
 ’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ کی ٹیم ’’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کی خصوصی قسط میں شریک ہو گی

  


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلم’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ کی ٹیم ٹی وی شو ’’ کون بنے گا گروڑ پتی ‘‘ کی دیوالی تہوار کی خصوصی قسط میں شریک ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ فلم ہیپی نیو ایئر ، دیوالی تہوار ٹی وی شو ’’ کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی ٹیم اور شرکاء کے ساتھ منائیں گے ۔ اس خصوصی قسط کی عکسبندی کا آغاز ہوگیا ، فرح خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس پروگرام کا حصہ بن کر اچھا لگا ۔ ٹیم فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کے گانے ’’ انڈیاوالے‘‘ پر پرفارم بھی کریں گی۔ یہ قسط جلد ہی آن ایئرہو جائیگی ، ہیپی نیو ایئر کی کاسٹ میں اداکار شاہ رخ خان ، دپیکا پڈوکون ، سونو سعود اور دیگر شامل ہیں۔ فلم 21اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر