ہالی وڈاداکاربریڈپٹ کی فلم "فیوری"کا نیا ٹریلر ریلیز

ہالی وڈاداکاربریڈپٹ کی فلم "فیوری"کا نیا ٹریلر ریلیز

 ہالی وڈ(آن لائن)دوسری جنگ عظیم کے واقعات پر مبنی ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم "فیوری"کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ڈیوڈ آئیر کی ہدایات میں بننے والی اس فلم میں دوسری جنگ عظیم کے آخری مہینوں میں لڑی جانےوالی جنگ کی عکاسی کی گئی ہے ۔ فلم کی کہانی اتحادی فوج میں شامل امریکی کمانڈر کی ہے جو فیوری نامی ٹینک میں اپنے پانچ جوانوں کے ساتھ جرمن فوجیوں کو پسپا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔فیوری 14 نومبر کو ریلیز کی جائے گی ۔

مزید : کلچر