ہالی ووڈ سٹارزبھی ملالہ کے نوبل انعام جیتنے پر خوش

ہالی ووڈ سٹارزبھی ملالہ کے نوبل انعام جیتنے پر خوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(آن لائن) ہالی ووڈ اسٹارز بھی ملالہ یوسفزئی کے نوبل انعام جیتنے پر خاصے خوش ہیں، ملالہ کے اعزاز میں ہالی ووڈ سے وابستہ اسٹارز نے کیلی فورنیا میں تقریب منعقد کی، امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ملالہ یوسفزئی کے نوبل انعام جیتنے کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی، جس کا عنوان معاشرے میں خواتین کے کردار اور طاقت کو اجاگر کرنا تھا، تقریب میں ہالی ووڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی، شرکا نے ملالہ یوسفزئی کے نوبل انعام جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ملالہ کے تعلیم عام کرنے کے مشن کو آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی بھی کی،تقریب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کو بھی پروموٹ کیا گیا،، ریڈ کارپٹ پر نامور اداکاراوں نے ایونٹ کی رونقیں بڑھائیں۔

مزید :

کلچر -